مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر عبد اللہ گل 300 رکنی اعلی وفد کے ہمراہ آج رات اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئےہیں عبد اللہ گل کا سرکاری طور پر استقبال کل کیا جائے گا ۔ ترکی کے صدر کے ہمراہ 135 اعلی حکام، 100 تاجر اور 25 نامہ موجود ہیں ۔ وہ ایران کے شہر اصفہان اور تبریز کا دورہ بھی کریں گے، ترکی کے صدر کے ہمراہ ترکی کے وزیر خارجہ ، وزیر داخلہ اور وزیر انرجی بھی ہیں ترکی کے صدر تہران کے دورے کے دوران ایران کے صدر احمدی نژاد ، نائب صدر رحیمی ، وزير خارجہ علی اکبر صالحی اور ديگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر گفتگو کریں گے۔ ترکی کے صدرعبد اللہ گل اور وزیر خارجہ احمد داؤد اوغلو کے ہمراہ ان کی بیویاں بھی ہونگی۔ ترکی کے صدر منگل کے دن اصفہان اور بدھ کے دن تبریز کا دورہ کریں گے۔
ترکی کے صدر عبد اللہ گل 300 رکنی اعلی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں ۔
News ID 1253184
آپ کا تبصرہ